Dec ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
  • ایرانی جانباز ، دہشت گردوں کو چين سے نہیں بیٹھنے دیں گے: ایرانی وزیر داخلہ

ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ایران کے سرحدی سیکیورٹی اہلکار، دہشت گردوں کو ہرگز سکون سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے راسک میں شہدا کی آخری رسومات ادا کئے جانے کے موقع پر کہا کہ دہشت گردوں اور دشمنوں کو اس بات کو جان لینا چاہئے کہ تجربہ کار کو آزمانا بڑی غلطی ہے اور ایران کے انقلاب نے ملک کے دفاع میں بڑی تعداد میں شہدا پیش کئے ہیں جس سے انقلابی امنگوں کو آگے بڑھانے کا راستہ اور زیادہ ھموار ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے جانباز، دہشت گردوں کو ہرگز چين سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔

احمد وحیدی نے کہا کہ دشمنوں نے ایران میں شیعہ و سنی اختلافات پیدا کرنے کی بہت کوشش کی مگر مختلف فرقوں اور مذاہب کے پیروکاروں پر مشتمل ایرانی عوام مکمل متحد ہیں بنابریں دشمنوں کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔

قابل ذکر ہےکہ راسک میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے شہدا کی آخری رسومات میں ایران کے اعلی سول و فوجی حکام اور سیکیورٹی اہلکار نیز عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ٹیگس