Jan ۰۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran

ایران کےعوام نے مختلف شہروں میں اجتماعات کرکے کرمان کے گلزار شہدا کے راستے میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکوں کی شدید مذمت کی۔

سحرنیوز/ایران: تہران کے عوام اور طلباء نے جمعرات کی علی الصبح فلسطین اسکوائر پر جمع ہوکر کرمان کے گلزار شہدا کے راستے میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکوں اور ان دھماکوں میں بے گناہوں کی ہونے والی شہادتوں کی شدید مذمت کی۔
اسی طرح مشہد کے عوام نے بدھ کی رات مشہد کے فلسطین اسکوائر پر جمع ہوکر کرمان کے گلزار شہدا میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکوں کی شدید مذمت کی۔ خرم آباد کے عوام نے شہدا اسکوائر پر اجتماع کیا اور کرمان کے دہشت گردانہ دھماکوں کی مذمت کی۔ شہر رشت میں بھی دہشت گردی کی مذمت میں اجتماع کیا گیا۔
گناباد کے عوام اور طلبا نیز عوامی رضاکار فورس بسیج کے جوانوں نے بھی اجتماع کر کے کرمان کے دہشت گردانہ دھماکوں کی مذمت کی۔ 
ایران کے دیگر شہروں سے بھی اسی قسم کے اجتماعات اور مظاہروں کی خبر ہے۔ ان مظاہروں اور اجتماعات کے شرکاء نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے امریکہ مردہ باد، اسرائيل مردہ باد، قاسم سلیمانی کی راہ جاری رکھنے، حسین حسین ہمارا شعار، شہادت ہمارے لئے باعث افتخار اور لبیک یا حسین جیسے نعرے لگائے اور کرمان کے دہشت گردانہ دھماکوں کی مذمت کی۔

ٹیگس