فلسطینیوں نے اسرائیل کی امیدوں کو خاک میں ملا دیا
ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کو فلسطینی قوم کی جدوجہد کی تاریخ میں ایک اہم موڑ قرار دیا ہے۔
سحر نیوز/ ایران: ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف نے طوفان الاقصی آپریشن کو فلسطینی قوم کی جدوجہد کی تاریخ کا ایک اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی جدوجہد اور کامیابیاں، اسلامی انقلاب کی برکات اور اس کی روح کے اثرات کا نتیجہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دفاع مقدس کی ثقافت پر غور کیا جانا چاہیے۔
ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف میجر جنرل محمد باقری مقدس دفاع اور سائبر سیکورٹی نمائش کا دورہ کیا۔
انہوں نے جرأت مندانہ اور شجاع آپریشن طوفان الاقصیٰ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ طوفان الاقصی ایک اہم موڑ ہے جس میں کچھ مجاہدین، مکمل طور پر محصور اور دنیا سے کٹے ہوئے، غزہ سے باہر نکلے اور اتنے بڑے فوجی آپریشن اور اس آپریشن کی منصوبہ بندی کو انجام دیا.
انہوں نے کہا کہ ان مجاہدین نے اپنے آپریشن سے اس کو حیران کر دیا جس کی صلاحیت اور ذہانت عالمی سطح پر سب سے زیادہ مضبوط تھی۔
ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ ان مجاہدین نے یہ آپریشن اپنی مقامی توانائی پر بھروسہ کرتے ہوئے انجام دیا اور غاصب حکومت کے خوف و ہراس اور سیکورٹی کو پامال کر دیا اور مستقبل کے لیے صیہونیوں کی امیدوں کو خاک میں ملا دیا۔