Jan ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
  • امریکی دباو پر سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ و خونریزی کی روک تھام کے لئے اپنے فرائض پرعمل نہيں کیا: ایران

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم میں امریکہ کی بے دریغ حمایت پر کڑی تنقید کی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی جرائم کی امریکہ کی جانب سے بے دریغ حمایت پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ غزہ میں جنگ و خونریزی کی روک تھام اور اپنے فرائض پر عمل کے لئے سلامتی کونسل سے عالمی برادری کی مکرر درخواستوں کے باوجود، صرف امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کی مخالفت کے سبب ، اس ادارے نے اپنے فرائض پرعمل نہيں کیا ہے۔

امیر سعید ایروانی نے امریکہ کے ذریعے ویٹو کے غلط استعمال اور غزہ میں جنگ بندی کی مخالفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق سلامتی کونسل کے فرائض کی انجام دہی میں امریکہ کی طرف سے رکاوٹیں، خونریزی کو ختم کرنے کے عالمی مطالبات سے یکسر متضاد ہیں-

غزہ کی تعمیر نو اور انسانی ہمدردی کی سینئر کوآرڈینیٹر کے طور پر مسز سرگيد کاگ کی تقرری کا حوالہ دیتے ہوئے امیر سعید ایروانی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ نیا قائم کردہ مانیٹرنگ میکنزم، اپنی ذمہ داریاں مؤثر طریقے سے اور اسرائیلی حکومت کی طرف سے کسی رکاوٹ یا مداخلت کے بغیر انجام دے گا۔

ٹیگس