Jan ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
  • ایشیا کپ فٹبال ٹورنامنٹ: ایران کی ٹیم ہانگ کانگ کو ہراکر پری کوارٹر فائنل میں

ایران کی قومی فٹ بال ٹیم نے قطر میں جاری ایشیا کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں اپنے دوسرے میچ میں ہانگ کانگ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

سحر نیوز/ ایران: فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی قومی فٹ بال ٹیم نے گزشتہ رات دوحہ کے خلیفہ اسٹیڈیم میں ہانگ کانگ کی قومی ٹیم کو ایک صفر سے شکست دے دی۔ اس طرح ایرانی ٹیم پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔

اس کے ساتھ ہی ایرانی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں پہلے نمبر پر ہے۔ گروپ سی میں ایران کے بعد متحدہ عرب امارات 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور فلسطین ایک پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ہانگ کانگ کی ٹیم بغیر پوائنٹس کے چوتھے نمبر پر ہے۔

ٹیگس