افغانستان کے عوام کا دفاع ایران کی سفارتکاری کی اساس ہے
افغانستان کے امور میں ایران کے خصوصی نمائندے حسن کاظمی قمی نے افغانستان کی نگراں حکومت کے نمائندے سہیل شاہین سے ملاقات میں افغانستان کے عوام کے دفاع کو تہران کی سفارتکاری کی بنیاد قرار دیا ہے۔
سحر نیوز/ ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے امور میں ایران کے خصوصی نمائندے حسن کاظمی قمی نے سوشل میڈیا ایکس پر افغانستان کی نگراں حکومت کے نمائندے اور اقوام متحدہ میں افغانستان کے نمائندے کی حیثیت سے امیدوار نیز قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ سہیل شاہین سے اپنی مفصل اور سودمند ملاقات کی خبر دی ہے۔
اس ملاقات میں افغانستان کے امور میں ایران کے خصوصی نمائندے حسن کاظمی قمی نے ایران اور افغانستان کے عوام کے درمیان پائے جانے والے مشترکہ اقدار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاست سے ہٹ کر افغانستان کے عوام کا دفاع ایران کی سفارتکاری کی بنیاد ہے۔
اس سے قبل افغانستان کے امور میں ایران کے خصوصی نمائندے حسن کاظمی قمی نے افغانستان کے امور میں یورپی یونین کے نمائندے کے ساتھ ملاقات میں تاکید کی تھی کہ اگر یورپ افغانستان کے عوام کی مدد کرنا چاہتا ہے تو اسے انسان دوستانہ امداد کو اپنے علاقائی تعلقات کیلئے یرغمال نہیں بنانا چاہئے۔