Feb ۱۹, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
  • افریقی یونین کے بیان کی ایران کی جانب سے حمایت

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت بند کئے جانے کی ضرورت کے بارے میں افریقی یونین کے بیان پر تہران کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت بند کئے جانے کے مطالبے پر مبنی ادیس ابابا میں افریقی یونین کے سربراہی اجلاس کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران افریقی یونین کے سربراہی اجلاس کے بیان کے اس حصے کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتا ہے جو فلسطین کے بارے میں انسان دوستانہ اور حق پرستانہ امنگوں پر افریقی ملکوں کے کاربند رہنے کامطالبہ کرتا ہے۔
واضح رہے کہ افریقی یونین کے ادیس ابابا اجلاس کے بیان میں غزہ کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی ہے اور غزہ کے خلاف جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا گيا ہے۔ اس بیان میں فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی روکے جانے اور غزہ کا محاصرہ ختم کئے جانے کا بھی مطالبہ کیا گيا ہے۔

ٹیگس