Mar ۰۴, ۲۰۲۴ ۲۱:۱۲ Asia/Tehran
  • ایران کی سلامتی کسی بھی ملک پر منحصر نہیں: صدر ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران کی سلامتی کسی بھی ملک پر منحصر نہیں ہے۔

سحرنیوز/ ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے پیر کے روز تہران میں پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں کہا کہ آج کے ایران کی سلامتی مختلف میدانوں میں عوام کی موجودگی اور فوج اور سیکورٹی فورسز کی قربانی و فداکاری، ہوشیاری اور آگاہی و بیداری کی وجہ سے ہے۔

صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے تجربہ، شجاعت، بیداری، مہارت، خدا پر ایمان، انقلاب اسلامی سے محبت، عوام سے عشق اور خدمت کے میدان میں ایک لمحے کی غفلت کے بغیر مسلسل موجودگی کو اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس فورسز کی نمایاں خصوصیات قرار دیا اور کہا کہ مسلح افواج قوم کے لئے باعث فخر ہیں اور قوم نے انہیں اپنے دل میں بسا رکھا ہے کیونکہ وہ عوام کے ساتھ اور عوام کے پاس ہیں۔

صدر ایران نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ  فوجی اہلکار اور افسران سب کے سب عوام کی خدمت کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہيں کہا کہ یہ لوگ ملک کی مشکلات اور بد امنی کو ختم کرنے کے لئے دن رات کوشش کرتے ہيں اور یہی وجہ ہے کہ عوام ان سے محبت کرتے ہيں۔

ٹیگس