ایران نے امریکی تیل کی کھیپ کو روک لیا، کیوں؟+ تصاویر
Mar ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۸:۴۶ Asia/Tehran
ای بی کے مریضوں کی قانونی شکایت کے بعد ایران نے امریکی تیل کی کھیپ ضبط کر لی ہے۔
سحر نیوز/ایران: مغربی ممالک اور خاص طور پر امریکا کی پابندیوں کے بعد، جس کی وجہ سے سویڈن کی ایک کمپنی کی جانب سے ای بی کے مریضوں کے لیے درکار ادویات کی فروخت روک دی گئی اور انہیں شدید جسمانی اور ذہنی نقصان پہنچایا، ای بی کے مریضوں نے تہران کی بین الاقوامی تعلقات کے قانون کی عدالت میں امریکہ کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔
رپورٹ کے مطابق مقدمے کے وکیل کی طرف سے قانونی پیروی کے ساتھ، عدالت نے بالآخر خلیج فارس میں ADVANTAGE SWEET نامی سمندری جہاز کے امریکی تیل کے کارگو کو ضبط کرنے کا حکم دیا جس کے بعد اس جہاز کا سامان ضبط کر لیا گیا۔