Mar ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے خلاف اسرائیل کے ہر اقدام کا دندان شکن جواب دے گا۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے صیہونی حکومت کو کسی بھی مہم جوئی یا تخریبی کارروائی کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تہران، اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے خلاف تل ابیب کے ہر طرح کے اقدام کا جواب دینا اپنا قانونی و ذاتی حق سمجھتا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیرسعید ایروانی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنتونیو گوترش اور سلامتی کونسل کے سربراہ یامازاکی کازویوکی کے نام ایک خط میں صیہونی حکومت کے وزیرخارجہ کے دعوے اور الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا ہے۔

سعید ایروانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ان اقدامات کو  نسل پرست صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف جرائم اور نسل کشی کی طرف سے بین الاقوامی برادری کی توجہ ہٹانے، لبنان کے خلاف جارحیتوں پر پردہ ڈالنے، اس کا جواز پیش کرنے کی کوشش اور بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل کی قرارداد پندرہ انسٹھ اور سترہ سو ایک کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، شام و لبنان کے اقتداراعلی، خود مختاری اور ارضی سالمیت کے خلاف صیہونی حکومت کی کسی طرح کے جارحانہ اقدام ، دھمکی اور حملے کے دفاع کے حق پر تاکید کرتا ہے ۔

ویانا میں بین الاقوامی اداروں میں امریکی نمائندے لورا ھولگیٹ نے ایک بار پھر ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں اپنے بےبنیاد دعووں کو دہرایا ہے۔ امریکی مندوب کے اس دعوے کی بنیاد صیہونی حکومت کے جعلی دستاویزات ہيں جو وہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو عسکری رنگ دینے کے لئے میڈیا اور ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے حکام کو دیتی ہے ۔

ٹیگس