Mar ۱۳, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقیں

میری ٹائم سیکورٹی بیلٹ 2024 کے زیر عنوان ایران، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے جنوب میں واقع بحیرہ عمان میں ہونے والی ان مشقوں کا آغاز منگل کی شام کو ہوا جس کا ہدف آبی تجارت کی سلامتی کی ضمانت فراہم کرنا ہے۔ ان مشقوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے جنگی جہاز اور فضائی دستوں نے شرکت کی ہے جبکہ چین اور روس کی بحریہ کے جہازوں اور آبدوزوں نے بھی حصہ لیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عمان، آذربائیجان، قزاقستان، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے نمائندے بھی ان مشقوں میں موجود ہیں۔ علاقے میں سلامتی کو مستحکم کرنا، مشقوں میں شامل ممالک کے درمیان تعاون میں فروغ اور عالمی امن و امان، مشترکہ مستقبل پر مبنی تعلقات اور آپریشنل اور ٹیکٹیکل تجربات کو منتقل کرنا، ان مشقوں کے اہداف میں شامل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی بحری تجارت کو محفوظ بنانا، بحری قزاقوں اور دہشت گردی کا مقابلہ، انسان دوستانہ اقدامات، بحری ریسکیو اینڈ آپریشن کے شعبے میں معلومات کا تبادلہ بھی ان میری ٹائم سیکورٹی بیلٹ 2024 مشقوں کے اہداف میں شامل ہے۔ ان مشقوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے دس بڑے اور چھوٹے جہاز، دو ہیلی کاپٹر اور 400 سے زیادہ کمانڈوز بھی شامل ہیں۔

ٹیگس