Mar ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran
  • انسانی حقوق، بچوں اور خواتین کے بین الاقوامی اداروں سے اسرائیل کو نکالنے کا مطالبہ

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ نسل کشی کرنے والی غاصب صیہونی حکومت کی رکنیت، انسانی حقوق کمیشن سمیت کسی بھی بین الاقوامی ادارے میں باقی نہیں رہنی چاہئے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ گزشتہ پاںچ مہینے میں نو ہزار خواتین اور بارہ ہزار پانچ سو بچوں کا قتل کرنے والی غاصب صیہونی حکومت کو انسانی حقوق اور خواتین سے متعلق کسی بھی بین الاقوامی ادارے یا تنظیم میں باقی رہنے کا کوئی حق نہيں ہے۔ ناصر کنعانی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ سے وابستہ انروا ایجنسی نے بتا ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک اس کے کم سے کم ایک سو پینسٹھ اہل کار صیہونی حملوں میں مارے گئے ہيں۔
انہوں نے کہا کہ انروا کے ایک سو پچاس مراکز وحشیانہ بمباری کا نشانہ بن چکے ہیں جن میں سے کچھ تو پوری طرح سے تباہ ہو گئے ہیں اور چار سو سے زائد فلسطینی اقوام متحدہ کے کیمپوں میں مارے جا چکے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ جو حکومت انسان دوستانہ اداروں، ان کے مشن بلکہ ان کے کارکنوں کی جان تک کی پروا نہيں کرتی اور پانچ مہینے میں نو ہزار خواتین اوربارہ ہزار پانچ سو سے زائد بچوں کا قتل کر چکی ہے اسے انسانی حقوق، خواتین اور بچوں سے متعلق کسی بھی بین الاقوامی ادارے میں باقی رہنے کا حق نہیں ہے۔

ٹیگس