Mar ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۳ Asia/Tehran
  • ایران چین اور روس کی فوجی مشقیں اختتام پذیر

ایران چین اور روس کی میری ٹائم 2024 سیکیورٹی بیلٹ مشقیں اختتام پذیر ہوگئيں ۔

سحر نیوز/ ایران: دوہزارچوبیس میری ٹائم سیکورٹی بیلٹ مشقوں کے ترجمان مصطفی تاج الدینی نے ان فوجی مشقوں کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران چین اور روس کی دوہزارچوبیس میری ٹائم سیکورٹی بیلٹ مشقیں شمالی بحرہند کے علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈسٹرائر کے سامنے شریک ملکوں کے فوجی بٹالینوں کی پریڈ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں ۔

میری ٹائم سیکورٹی بیلٹ دوہزارچوبیس فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب ميں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ ، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ اور چین و روس کی بحریہ کے جوانوں نے جماران ڈسٹرائر کے سامنے پریڈ کیا۔

ایران میری ٹائم سیکورٹی بیلٹ دوہزارچوبیس فوجی مشقوں کے موقع پرعمان، جمہوریہ آذربائيجان ، قزاقستان ، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے نمائندے بھی موجود تھے۔ان فوجی مشقوں کے انعقاد کا مقصد علاقے میں سیکیورٹی اور اس کی بنیادوں کو مضبوط بنانا، شریک ملکوں کے درمیان ہمہ گیر تعاون کو فروغ دینا، عالمی امن و صلح کے قیام میں ان ملکوں کی مشترکہ حمایت اور اس کے لئے اپنی صلاحیتوں اور نیک نیتی کو ثابت کرنا نیزبحری سیکیورٹی اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ ہی بحری برادری تشکیل دینا تھا۔

ان فوجی مشقوں کے دیگر اہداف میں بین الاقوامی سمندری تجارت کی سیکیورٹی کو مضبوط بنانا، بحری قزاقی اور بحری دہشت گردی کا مقابلہ کرنا، انسانی ہمدردی پر مبنی اقدامات، میری ٹائم ریسکیو کے شعبے میں معلومات اور آپریشنل و ٹیکٹیکل تجربات کے تبادلے کی جانب اشارہ کیا جا سکتا ہے۔

درايں اثنا سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے سیکنڈ زون کے کمانڈر ایڈمیرل حیدرہنریان مجرد نے علاقے میں ایران کی بالادستی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی بحریہ، عالمی سامراج بالخصوص خلیج فارس میں امریکی استکبار کے مقابلے ميں مکمل دفاعی طاقت و صلاحیت کی حامل ہے اور شہید سلیمانی فلوٹس ، سمندروں میں دشمنوں کے سامنے ایران کی طاقت و اقتدار کا لوہا منوا رہا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے سیکنڈ زون کے کمانڈر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ فوجی و دفاعی میدانوں میں ایران کو حاصل ہونے والی کامیابیاں اسلامی جمہوریہ ایران کی قوت و اقتدار کا مظہر ہيں کہا کہ ایران کی ان کامیابیوں میں بحری میدان میں سریع الحرکت اور تیزرفتار فلوٹس، بحری بیلسٹک میزائل ، بحری گائيڈڈ میزائل ، گہرے ساحلوں سے بحری ہدف پر فائرنگ کی صلاحیت کے حامل میزائل، ریڈارگریزیا اسٹیلتھ فلوٹس، اندرون ملک تیار ہونے والے ڈرون اور ایرانی بحریہ کے دیگر پروڈکٹس شامل ہیں ۔

 

ٹیگس