Apr ۰۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت شکست کھا چکی ہے، رہبر انقلاب اسلامی

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اس سال عالمی یوم قدس غاصب صیہونی حکومت کے خلاف بین الاقومی احتجاج کا دن ثابت ہوگا۔

سحرنیوز/ایران: رہبر انقلاب اسلامی نےاس سال یوم قدس کو غاصب صیہونی حکومت کے خلاف بین الاقوامی احتجاج کا دن قراردیتے ہوئے فرمایا کہ اگر پچھلے برسوں میں صرف اسلامی ممالک ہی یوم قدس مناتے تھے تو اس سال انشاءاللہ غیر اسلامی ممالک میں بھی یوم قدس شایان شان طریقے سے منائے جانے کا امکان ہے۔
 رہبر انقلاب اسلامی نے اعلی سول اور فوجی عہدیداروں اور سماجی، سیاسی اور ثقافتی شخصیات سے ملاقات میں غزہ پر حملے کے اہداف کے حصول میں مجرم صیہونی حکومت کی دو شکستوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اس سال کا یوم قدس، انشاءاللہ ایرانی قوم، مسلم امہ اور حریت پسند قوموں کی مشارکت کے نتیجے میں غاصب حکومت کے خلاف ایک بین الاقوامی احتجاج میں بدل جائے گا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے یہ بات زور دے کرفرمائي کہ غزہ کے اہم مسئلے کو عالمی رائے عامہ کی ترجیحات سے باہر نکالنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ نسل کشی، قتل عام اور عورتوں، بچوں، مریضوں اور اسپتالوں پر حملے جیسے صیہونی حکومت کے جرائم کی حالیہ تاریخ میں کوئي مثال نہیں ملتی اور جرائم اس حد تک ہیں کہ یورپ اور امریکا میں مغربی کلچر کے پروردہ افراد بھی صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے چھے ماہ سے جاری جنگ کا تجزیہ کرتے ہوئے صیہونی حکومت کو شکست خوردہ قرار دیا۔اور فرمایا کہ صیہونی حکومت کی اس فضیحت اور شکست کی نہ تو تلافی ہو سکی ہے اور نہ ہی آئندہ ہوگی۔ آپ نے فرمایا کہ غاصب صیہونی حکومت مزید طمانچے کھائے گی۔

ٹیگس