Apr ۱۴, ۲۰۲۴ ۰۸:۱۰ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے خلاف حملے، اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق اپنے دفاع کا قانونی حق ہیں: وزارت خارجہ ایران

ایران کی وزارت خارجہ نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن کے خلاف صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدام کے ردعمل کے بارے میں اعلان کیا ہے کہ یہ جوابی اقدام ، اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق اپنے دفاع کا جائز اور قانونی حق ہے-

سحرنیوز/ ایران: ایران پریس کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن کے خلاف صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدام کے ردعمل کے بارے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحانہ کارروائیوں کا جواب دیا ہے۔ اور یہ اقدام صیہونی حکومت کی بار بار فوجی جارحیت اور شام کی دعوت پر اس ملک میں کام کرنے والے ایران کے سرکاری فوجی مشیروں کی شہادت کے جواب میں، اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 میں بیان کردہ جائز دفاع کے اپنے ذاتی حق سے استفادہ ہے۔

وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین، اصولوں اور اہداف کی پاسداری کا اعادہ کرتے ہوئے ، طاقت کے کسی بھی غیر قانونی استعمال اور جارحیت کے خلاف اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کا فیصلہ کن دفاع کرنے کے عزم کا اعلان کیا ہے۔ اور ضرورت پڑنے کی صورت میں اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی جارحانہ فوجی اقدام اور طاقت کے غیر قانونی استعمال کے خلاف اپنے جائز مفادات کے تحفظ کے لیے مزید دفاعی اقدامات کرنے سے دریغ نہیں کرے گا۔

شام کے دارالحکومت دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے قونصلر سیکشن پر جارح صیہونی حکومت کے حملے کے دس دن بعد کہ جو ہمارے ملک کی سرزمین کے ایک حصے کے طور پر ہے اور جس پر حملے کے نتیجے میں سات فوجی مشیروں اور اہلکاروں کی شہادت واقع ہوئی تھی ، اور اس غیر قانونی اقدام کا جواب دینے میں عالمی برادری کی ناکامی کے بعد، تیرہ اور چودہ اپریل کی درمیانی شب کو، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے مقبوضہ علاقوں کی طرف ڈرونز اور میزائلوں کی بوچھار کرکے اس جارح حکومت کو سزا دینے کا اقدام کیا ہے۔

 

ٹیگس