ایران اور آسٹریا کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی صورت میں کبھی بھی علاقے میں کشیدگی کا دائرہ پھیلانے کی کوشش میں نہيں رہا لیکن ایسا لگتا ہے کہ صیہونی حکومت کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صبر سے غلط فہمی ہو گئی۔
سحرنیوز/ایران: آسٹریا کے وزیر خارجہ الیکزنڈر شیلن برگ کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے دفاع کے قانونی حق کے دائرے میں صیہونی حکومت کے کچھ ٹھکانوں پر کارروائی کی وضاحت کی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی صورت میں کبھی بھی علاقے میں کشیدگی کا دائرہ پھیلانے کی کوشش میں نہيں رہا لیکن ایسا لگتا ہے کہ صیہونی حکومت کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صبر سے غلط فہمی ہو گئی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے علاقے میں بحران کی جڑ، غزہ اور غرب اردن میں صیہونی حکومت کی جانب سے نسل کشی اور جنگی جرائم کو قرار دیا۔
اس گفتگو میں آسٹریا کے وزير خارجہ نے بھی غزہ کے بحران کے خاتمے کے لئے سفارتی سرگرمیوں اور مذاکرات جاری رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔