Apr ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۶ Asia/Tehran
  • ایران کی قومی فٹسال ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

ایران کی قومی فٹسال ٹیم، ایشین نیشن کپ کے سیمی فائنل میں ازبکستان کو ہراکر فائنل میں پہنچ گئی۔

سحر نیوز/ ایران: مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کی میزبانی میں ہونے والے دوہزار چوبیس ایشین فٹسال نیشن کپ کے سیمی فائنل کے دوسرے میچ میں ایران کی قومی فٹسال ٹیم کا مقابلہ ازبکستان سے ہوا جس میں کھیل کے قانونی وقت کےاختتام تک دونوں ٹیمیں تین تین گول کرکے مساوی تھیں جس کی وجہ سے نوبت پنالٹی ککس پرپہنچی اور پنالٹی ککس میں پانچ - چار کے نتیجے سے ایران کی ٹیم نے یہ میچ جیت لیا اور فائنل میں پہنچ گئی-

سیمی فائنل کے پہلے میچ میں تھائی لینڈ اور تاجیکستان کی قومی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں اور تین - تین گولوں کی برابری کے بعد اس میچ میں بھی پنالٹی ککس لگائی گئیں اور آخر کار میزبان تھائی لینڈ کی ٹیم نےچھ - پانچ سے کامیابی حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنالی۔

ایران کی قومی فٹسال ٹیم کا فائنل میچ میں مقابلہ تھائی لینڈ کے ساتھ ہوگا جبکہ ازبکستان اور تاجیکستان کی ٹیمیں تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لئے اپنے میچ کھیلیں گی-

افغانستان اور قرقیزستان کی ٹیمیں بھی عراق اور ویتنام کے خلاف جیت کر مشترکہ پانچویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

ٹیگس