فلسطین کو رکنیت دینے کا عالمی ادارہ صحت کا فیصلہ تاریخی ہے: ایران
Jun ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کےجنیوا دفتر میں ایران کے نمائندہ دفتر نے عالمی صحت کونسل کے ستترویں اجلاس میں فلسطین کو رکنیت دینے کے عالمی ادارہ صحت کے فیصلے کو ایک تاریخی فیصلہ قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: جنیوا میں ایران کے نمائندہ دفتر نے ایک ایکس پوسٹ میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے فلسطین کو اس ادارے کی رکنیت دیے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے اور فلسطین کو یہ امکان فراہم کرتا ہے کہ اسے دیگر رکن ملکوں کے ساتھ بیٹھنے، بیان دینے اور تجویز پیش کرنے کا حق حاصل ہو۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے دیگر اداروں کو بھی اس بین الاقوامی ادارے کی پیروی کرنی چاہیے اور فلسطین کی درخواست قبول کر کے اس تاریخی ناانصافی کو دور کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔