Jun ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۹:۲۵ Asia/Tehran
  • غدیر عید کے موقع پر امام خامنہ ای کا اہم خطاب، صبح 10 بجے سحراردو ٹی وی سے براہ راست نشر ہوگا

عید غدیر کے مبارک موقع رہبر معظم انقلاب اسلامی کا اہم خطاب پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

سحرنیوز/ایران:ہمارے نمائندے کے مطابق منگل کی صبح غدیر خم کے مبارک موقع اور چودہویں صدارتی انتخابات کے پیش نظر ملک کے پانچ صوبوں کے ہزاروں افراد رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کریں گے۔

اس تقریب کو "ولایت اور اخوت" کا جشن کہا جاتا ہے اور اس میں گیلان، مرکزی، کهگیلویه‌وبویراحمد اور شمالی خراسان کے صوبے کے لوگوں کے ساتھ ساتھ شہداء کے اہل خانہ اور فارس صوبے میں موجود حضرت شاہ چراغ کے روضہ مبارک کے خادمین شرکت کریں گے۔

 منگل کی صبح یہ پروگرام امام خمینی (رح) امام بارگاہ میں حمد خدا اور رسول اکرم حضرت محمد مصطفی صلی الله علیه و آله و سلم کے ہمراہ حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام کے تذکرے کے ساتھ آغاز ہو گا۔ جس کے بعد ٹھیک صبح دس بجے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا اہم خطاب ہو گا۔

امام خامنہ ای کے اہم خطاب کو 25 جون  بروز منگل صبح 10:00 بجے سے https://urdu.sahartv.ir/watch_live پر اردو ترجمہ کے ساتھ براہ راست نشر کیا جائے گا۔

 

ٹیگس