Jul ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
  • شہید رئیسی کی سب سے بڑی خصوصیت یہ تھی کہ وہ عوامی تھے: رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے شہید رئیسی کی حکومت کو کام، امید اور فعال حکومت قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے نگراں صدر محمد مخبر کی قیادت ميں تیرھویں حکومت کے اراکین نے آج رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں فرمایا کہ شہید رئیسی حکومت کام اور امید کی حکومت تھی جو داخلہ امور اور خارجہ سیاست، دونوں میدانوں میں فعال تھی۔

آپ نے فرمایا کہ اگرچہ خود جناب رئیسی رضوان اللہ علیہ نے بھی اپنے لئے یہ الفاظ استعمال نہیں کئے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ مستقبل کی جانب سے پر امید تھے اور آپ کے تعاون سے ان اہداف کو حاصل کرنا چاہتے تھے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ شہید آیت اللہ رئیسی خارجہ سیاست میں، افہام و تفہیم کے قائل تھے لیکن ملک و قوم کے وقار کا پورا خیال رکھتے تھے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ جناب رئیسی کی ایک سب سے بڑی خصوصیت یہ تھی کہ وہ عوامی تھے اور سبھی حکام کو انہیں اپنے لئے نمونہ عمل قرار دینا چاہئے۔

آپ نے فرمایا کہ شہید رئیسی ملک کی اندرونی توانائیوں پر یقین رکھتے تھے اور دینی اور انقلابی موقف کو صراحت کے ساتھ بیان کرتے تھے۔

ٹیگس