دہشتگرد صیہونیوں کو اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر پچھتانے پر مجبور کردیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
Jul ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ حملہ کرنے والوں کو پچھتانے پر مجبور کریں گے۔
سحرنیوز/ایران: صدر پزشکیان نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر ایک پیغام جاری کرکے حماس کے اعلی رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر فلسطینی عوام اور استقامت کو تعزیت پیش کی ہے۔ انہوں نے اس پیغام میں لکھا ہے کہ ایرانی قوم آج شہید ہنیہ کے غم میں سوگوار ہے اور اس واقعے کے بعد ایران اور فلسطین کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ صدر پزشکیان نے مزید لکھا ہے کہ ایران اپنی ارضی سالمیت کی حفاظت کرتے ہوئے دہشتگرد صہیونیوں کو اس بزدلانہ اقدام پر پشیمان کردے گا۔