Aug ۰۳, ۲۰۲۴ ۰۸:۰۲ Asia/Tehran
  •  ایران کے مقدس مزارات کے نمائندوں کی کمیٹی کی جانب سےاسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس مزارات کے نمائندوں کی کمیٹی نے خونخوار صیہونی حکومت کے ہاتھوں ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بیان جاری کیا اور کہا کہ انشاء اللہ جلد ہی کینسر کے اس پھوڑے یعنی غاصب صیہونی حکومت کی تباہی کو دیکھیں گے۔

سحرنیوز/ایران: آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس مذمتی بیان میں آیا ہے کہ حماس کے سیاسی بیورو کے بہادر سربراہ اور مخلص مجاہد ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کو بدنام زمانہ صیہونی قاتل گروہ کے ہاتھوں وحشیانہ طریقے سے شہید کیا گیا جس پر ہم تمام عالم اسلام اور حریّت پسندوں کو خصوصاً فلسطین کی مظلوم عوام، مزاحمتی تحریک کے مجاہدوں اور آیت اللہ خامنہ ای کی خدمت میں شہید ہنیہ کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہیں۔ یقیناً اس عزیز کی شہادت سےجس نے اپنی پوری بابرکت زندگی کو قدس شریف کی آزادی میں وقف کر دیا،اسلامی جمہوریہ ایران کا فلسطین اور مزاحمتی تحریک کے ساتھ اٹوٹ رشتہ مزید مستحکم ہوگیا اور انشاءاللہ جلد ہی کینسر کے اس پھوڑے یعنی غاصب صیہونی حکومت کی تباہی کا مشاہدہ کریں گے۔
گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران تہران، لبنان کے شہر بیروت، عراق کے شہر بابل اور پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں درجنوں شیعہ شہید ہوئے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کےپیچھے صیہونی غاصب حکومت سے بالاتر یعنی شیطان بزرگ امریکہ کا ہاتھ ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس مزارات کی کمیٹی کے نمائندوں نے ان جرائم اور قتل و غارت گری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے امت اسلامیہ کی بھلائی کے لئے کسی بھی ردّعمل یا جوابی کارروائی کی حمایت کا اعلان کیا اور حرم امام رضا(ع) سمیت ایران میں مدفون تمام امامزادوں کے مزارات پر مزاحمتی محور کی فتح یابی، غزہ کی مظلوم عوام کی نجات اور قدس شریف کی آزادی کے لئے خداوند متعال سے دعا مانگی گئی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس مزارات کے نمائندوں کی کمیٹی:
حرم امام رضا(ع)
حرم حضرت معصومہ(س)
حرم حضرت احمد بن موسیٰ الکاظم(ع)
حرم حضرت عبدالعظیم حسنی(ع)
آستان مسجد مقدس جمکران
ملک کا ادارہ اوقاف اور فلاحی امور کا ادارہ
حج و زیارت کے معاملات میں ولی فقیہ کی نمائندگی
آستان قدس رضوی کا ادارہ بین الاقوامی امور

ٹیگس