ایران: ریمدان بارڈر پاکستانی زائرین کی پذیرائی کے لیے آمادہ + ویڈیو
اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستانی زائرین کے لیے ریمدان بارڈر پر انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور اب پاکستانی زائرین اس بارڈر کی طرف سفر کر سکتے ہیں۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے ایک اعلی عہدیدار علی رافت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ریمدان بارڈر پر انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور اب پاکستانی زائرین اس بارڈر کی طرف سفر کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال کی نسبت اس سال اس بارڈر پر سہولیات میں اضافہ کیا گيا ہے۔ پاسپورٹ روم میں ایئرکنڈیشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور زائرین کے آرام کرنے کے لیے ساڑھے سات سو میٹر کا ہال تعمیر کیا گيا ہے۔
علی رافت نے مزید کہا کہ اس سال ایران میں زائرین کے لیے ٹرانسپورٹ کا مکمل انتظام نہیں ہے ایران نے یہ انتظام زائرین اور قافلہ سالار کے سپرد کر دیا لہذا زائرین مشکلات سے بچنے کے لیے خود بسوں کا انتظام کر کے تشریف لائیں۔