اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، عراقی کردستان کے سربراہ
Sep ۱۳, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۳ Asia/Tehran
عراقی کردستان کے سربراہ نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دورے کے موقع پر کہا ہے کہ ہم اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
سحرنیوز/ایران: جمعرات کو ہونے والی اس ملاقات میں نیچروان بارزانی نے اربیل میں ایرانی صدر کی موجودگی کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ ایرانی صدر کی موجودگی سے حکومت اور عوام خوش ہیں۔ عراقی کردستان کے سربراہ نے مزید کہا کہ مختلف نشستوں میں ہم نے تعلقات میں فروغ اور سلامتی کے مسائل پر زور دیا اور تعلقات میں توسیع کے لئے آمادہ ہيں۔
اس ملاقات میں انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔