Sep ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۴ Asia/Tehran
  • بین الاقوامی کھیلوں کے امور پر مسلط ممالک کی دہری پالیسیاں پوری طرح نمایاں ہو گئیں: رہبر انقلاب اسلامی

المپیک و پیرالمپیک گیمز میں حصہ لینے والے ایرانی کھلاڑیوں نے منگل کی صبح رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی ۔

سحر نیوز/ ایران: رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 2024 کے اولمپک اور پیرالمپک گیمز میں شرکت کرنے والے ایرانی دستے ارکان کے ساتھ ملاقات کے دوران پیرس میں ہونے والے اولمپک اور پیرالمپک مقابلوں میں تمغہ جیتنے والوں، کھلاڑیوں، کوچز اور وفود کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے  اولمپک اور پیرالمپک مقابلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے ان مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں کی موجودگی کا سب سے اہم نتیجہ ، ایران کے دینی ، قومی اور سیاسی تشخص اور توانائیوں کا نمایاں ہونا بتایا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ حالیہ کھیلوں کے مقابلوں میں بین الاقوامی کھیلوں کے امور پر مسلط ممالک کی دہری پالیسیاں پوری طرح نمایاں تھیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے وطن کے کھلاڑیوں کی کارکردگی سے قوم ميں پیدا ہونے والی عزت و سربلندی اور مسرت وشادمانی کے احساسات و جذبات کی جانب اشارہ کیا اور فرمایا کہ بر وقت ٹیلنٹ کا پتہ لگانے ، کھلاڑیوں کی زندگی کا خیال رکھنے اور ساتھ ہی چیمپئن شپ کے مقابلوں اور عام لوگوں پر توجہ ، کھیل میں پیشرفت و ترقی کے راستے کو جاری رکھے گی۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ حالیہ کھیل کے مقابلوں میں کھیلوں کے امور پر مسلط ممالک کی دہری پالیسیاں پوری طرح نمایاں تھیں

رہبر انقلاب اسلامی نے میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ نے اپنے رویے اور تمغوں سے قوم کے دل کو خوش کیا ہے جس پر ہم آپ ، آپ کے کوچوں اور تمام اہلکاروں کی قدردانی کرتے ہيں-

رہبر انقلاب اسلامی نے کھیل اور ورزش کو اہمیت دینے کو ضروری قرار دیا اور فرمایا کہ عام سفارت کاری میں بھی کھیل کے بنیادی اثرات ہوتے ہيں اور کھیل مجموعی طور پر ملک کو اوپر لے جاتا ہے ۔رہبر انقلاب اسلامی نے چند نکات کی جانب اشارہ کرتے ہو ئے ، بین الاقوامی مقابلوں کو جسمانی طاقت اور کھیل میں مہارت کے ساتھ ہی قوموں کے اعتماد اور قوت نفس کے اظہار کا میدان قرار دیا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آپ نے اپنے تمغے غزہ اور فلسطینی بچوں کو ہدیہ کرنے، حجاب و متانت ، کھیلوں کے کاروانوں کے نام ائمہ اطہارعلیہم السلام کے نام سے منسوب کرنے اور فلسطینی پرچم کے ساتھ تصویر بنانے جیسے معنی خیز اقدامات سے اپنے کھیل اور فن کی مہارت و صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ہی بدخواہوں کے سامنے قوم کے اعتماد نفس اور اسلامی ، عقائدی ، معنوی اور قومی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔

ٹیگس