لبنان پر صیہونی حکومت کی جارحیت جنگی جرم ہے، صدر ایران
Sep ۲۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ضاحیہ کے علاقے پر صیہونی حکومت کے حملوں کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ضاحیہ کے علاقے پر صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کی اور ان حملوں کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے لبنانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور شہدا کے لواحقین کو تعزیت پیش کی ہے۔
صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ضاحیہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کو اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کی روک تھام کے سلسلے میں عالمی برادری کی ناکامی قرار دیا اور دنیا بھر کے ممالک خصوصا اسلامی ممالک سے کہا کہ وہ دوٹوک انداز میں ان جرائم کی مذمت کریں۔