تہران کی مرکزی نماز جمعہ رہبر انقلاب اسلامی کی امامت میں
Oct ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۹:۰۸ Asia/Tehran
کل تہران کی مرکزی نماز جمعہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی جائے گی ۔
سحرنیوز/ایران: رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کل چار اکتوبر کو نماز جمعہ سے قبل مجاہد کبیر اور مسلم امہ کے معزز قائد شہید سید حسن نصراللہ اور شہید جنرل نیل فروشان سمیت آپ کے دیگر شہید ساتھیوں کی مجلس ترحیم ساڑھے دس بجے دن میں منعقد ہوگی ۔
رپورٹ کے مطابق شہید سید حسن نصراللہ اور آپ کے ساتھیوں کی مجلس ترحیم کا اہتمام رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے کیا گیا ہے اور یہ مصلائے امام خمینی رح میں منعقد ہوگی ۔
شہدائے استقامت کی مجلس ترحیم کے فورا بعد اس ہفتے کی نماز جمعہ بھی مصلائے تہران میں ہوگی جس کی امامت رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کریں گے ۔