میری قبر کی تختی پر لکھا جائے کہ اسرائیل نابود ہو جائے
تہران کے فلسطین اسکوائر پر تحریک استقامت کی حمایت اور صیہونی جارحیت کے مقابلے میں اعلان آمادگی کے لئے وسیع پیمانے پر عوامی اجتماع منعقد ہوا۔
سحر نیوز/ ایران: تہران کے فلسطین اسکوائر پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور ایران کے میزائل پروگرام کے بانی شہید تہرانی مقدم کی تصاویر کےساتھ شہید تہرانی مقدم کا یہ فقرہ لکھا ہوا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ میری قبر کے پتھر پر لکھا جائے یہاں وہ مدفون ہے جو چاہتا تھا کہ اسرائیل نابود ہو جائے۔
تہران کے فلسطین اسکوائر پر تحریک استقامت کی حمایت اور صیہونی جارحیت کے مقابلے میں اعلان آمادگی کے لئے وسیع پیمانے پر یہ عوامی اجتماع آج شام منعقد ہوا جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اجتماع میں شریک لوگوں نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ اور حاج قاسم سلیمانی کی تصاویر اپنے ہاتھوں میں اٹھا کر غزہ اور لبنان کے خلاف جاری وحشیانہ صیہونی جارحیت کی شدید مذمت کی۔
اس اجتماع میں شریک لوگوں نے حزب اللہ لبنان اور فلسطین کا پرچم لہراتے ہوئے غزہ اور لبنان کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کے خلاف عالمی اداروں کی جانب سے سنجیدہ کاروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا۔