صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں جبالیہ کیمپ میں فلسطینی پناہ گزینوں کا قتل عام جنگی جرم ہے، ایرانی وزارت خارجہ
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیر کو غزہ کے جبالیا کیمپ میں بے گناہ فلسطینی عوام کے قتل عام کو غاصب صیہونی فوجیوں کا ایک اور جنگی جرم قرار دیا ہے
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر کی رات اپنے سماجی رابطے کے ایک پیج پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ پیر کی صبح غزہ کے جبالیا کیمپ میں کھانے کی لائن میں لگے بےگناہ بھوکے فلسطینی عوام کے قتل عام نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کی درندگی دکھا دی۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ یہ قتل عام یقینا جنگی جرم ہے، لیکن یہ 12 مہینے سے جاری فلسطینی عوام کی نسل کشی کا حصہ ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لکھا ہے کہ غاصب صیہونیوں کے حامیوں اور اس کی پشت پناہی اور اس کے جرائم کی توجیہ کرنے والوں کو جنہوں نے اس کو سزا نہ ملنے کی ضمانت دے رکھی ہے، شریک جرم کی حیثیت سے جواب دینا چاہیے۔