Oct ۱۹, ۲۰۲۴ ۲۱:۳۱ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف بےبنیاد الزامات کی تردید، ایران کی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یورپی ممالک کی جانب سے ایران پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک کی حمایت کے تحت صہیونی حکومت غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام کر رہی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یورپی یونین کے اجلاس میں ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے گمراہ کن قرار دیا ہے۔ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے یورپی ممالک کی جانب سے ایران پر الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ جنگ کا مخالف اور تمام ملکوں کی جغرافیائی حدود کے احترام کا قائل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے دفاع کے لئے عالمی قوانین کے تحت مختلف ممالک کے ساتھ دفاعی معاہدے کر سکتا ہے۔ اس حوالے سے یورپی ممالک کے الزامات بے بنیاد اور غیر منصفانہ ہیں۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ بعض یورپی ممالک کی جانب سے فراہم کردہ اسلحہ صہیونی حکومت غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔ غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی میں یورپی ممالک صہیونی حکومت کے ساتھ شریک ہیں۔

ٹیگس