Oct ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
  •  غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم عالمی برادری کے لئے شرمناک ہے، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فلسطین میں صہیونی حکومت کے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی کی شدید مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے غزہ میں صہیونی حکومت کے انسانیت سوز مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی مخصوصا انسانی حقوق کا دم بھرنے والے ممالک اور اداروں کا سکوت قابل مذمت ہے۔ امریکہ صہیونی حکومت کی مسلسل حمایت کے ذریعے غزہ میں جنگی جرائم میں برابر شریک ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ گذشتہ دنوں بیت لاہیا میں 70 سے زائد بے گناہ خواتین اور معصوم بچوں کی شہادت نسل پرست صہیونی حکومت کے خطرناک عزائم کی دلیل ہے۔ اس دہشت گرد حکومت سے فلسطینی عوام اور مسجد الاقصی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
بقائی نے مزید کہا کہ ایران عالمی برادری اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کرتا ہے کہ صہیونی حکومت کے جنگی جرائم پر فوری ردعمل دکھائیں اور صہیونی حکام کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔

ٹیگس