Oct ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے

ایران نے کہا ہے کہ خطے میں صیہونی حکومت کے غیر قانونی اقدامات اور جرائم، امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی بھر پور اسلحہ جاتی اور سیاسی حمایت کے ساتھ جاری ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایران کے فوجی مراکز کے خلاف صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ اقوام متحدہ کے منشور کی شق اکیاون کے مطابق ایران غیر ملکی جارحیت کے مقابلے میں اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہےکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ خطے میں صیہونی حکومت کے غیر قانونی اقدامات اور جرائم، خصوصا فلسطینی عوام کی نسل کشی اور لبنان کے خلاف اس کی جارحیت ، کہ جو امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی بھر پور اسلحہ جاتی اور سیاسی حمایت کے ساتھ جاری ہے، خطے میں کشیدگی اور بدامنی کا اصل سبب ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید آیا ہے کہ ہم خطے کے تمام امن دوست ممالک اور ان تمام ممالک کی قدردانی کرتے ہیں جنہوں نے موجودہ حالات کا ادراک کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدام سے نفرت کا اظہار اور اس کی مذمت کی ہے۔

ٹیگس