Nov ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف سعودی عرب کے دورے پر

ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف او آئی سی و عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ریاض روانہ ہوگئے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے او آئی سی اور عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے ریاض روانگی سے قبل کہا کہ یہ اجلاس ایران کی تجویز پر اور ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی سعی و کوشش سے تشکیل پا رہا ہے اور اس اجلاس کے انعقاد کا مقصد فلسطین و لبنان میں جنگ و خونریزی کا خاتمہ کرانا ہے۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ اس اجلاس میں تبادلہ خیال کے ساتھ اچھے نتائج حاصل کئے جاسکیں گے۔

حکومت سعودی عرب کے بیان کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونی گفتگو میں کہا ہے کہ وہ بعض اہم مسائل کی بنا پر اس اجلاس میں شرکت نہیں کر پا رہے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر پزشکیان نے ریاض اجلاس میں اپنے جانشین کے طور پر نائب صدر محمد رضا عارف کی شرکت پر تاکید کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ اس اجلاس میں غزہ و لبنان میں غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں جاری خونریزی بند کرانے کے سلسلے میں موثر نتائج حاصل ہوں گے تاکہ لبنان و فلسطین کے خلاف جنگ و جارحیت کا سلسلہ روکا جا سکے۔

ٹیگس