Nov ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
  • ایران میں دہشتگردی کی بڑی سازش ہوئی ناکام، 23 ہلاک 60 گرفتار

ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے راسک میں ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فورس کی ایک کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک اور ساٹھ سے زائد دیگر کو گرفتار کر لیا گیا۔

سحر نیوز/ ایران:  راسک کے علاقے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے شہدائے سلامتی آپریشن کے دوران جن دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گيا جبکہ جو اسلحہ برآمد کیا گیا وہ مغربی ملکوں کا جدید ترین اسلحہ ہے۔

دہشتگردوں کے پاس سے برآمد ہوئے مغربی ملکوں کے جدید ترین اسلحے

صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کئے جانے کی سپاہ پاسداران کی بری فوج کی اس کارروائی کے دوران سات دہشت گردوں نے سیکورٹی فورس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔ سیکورٹی فورس کے کمانڈر احمد شفائی کا کہنا ہے کہ اب تک تئیس دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں چار غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں اور جن دہشت گردوں نے ہتھیار ڈالے ان میں بھی متعدد غیر ملکی دہشت گرد شامل ہیں۔

گرفتار کئے جانے والے دہشت گردوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کے جاسوسی اداروں کے لئے کام کرتے رہے ہیں۔

 

ٹیگس