یوکرین جنگ کے بارے میں امریکہ و برطانیہ کے الزامات مسترد، ایران کا موقف واضح اور پائیدار
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے علاقے میں عدم استحکام پیدا کرنے اور یوکرین میں جنگ کے بارے میں ایران کے خلاف امریکہ و برطانیہ کے بےبنیاد الزامات کو مسترد کردیا ہے۔
سحر نیوز/ ایران: اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی موجودہ صدر باربارا ووڈ وارڈ کے نام خط میں ایران کے خلاف سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکہ و برطانیہ کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ جنھوں نے اسرائیل کے جرائم کیلئے زمین ہموار کی ہے خود کو ان جرائم سے بری الذمہ نہيں کر سکتے ۔
سعید ایروانی نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کی بےدریغ اور غیر مشروط حمایت، اس کے جرائم جاری رہنے اورعالمی امن و استحکام کے تحفظ کے سلسلے میں سلامتی کونسل کے کردار کو کمزور کر رہی ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے یوکرین جنگ کے سلسلے میں ایران کے خلاف امریکہ و برطانیہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ یوکرین کے سلسلے میں ایران کا موقف واضح ، پائیدار اور ناقابل تبدیل ہے۔