ایران: شام کے بنیادی ڈھانچے پر صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صیہونی حکومت کی جانب سے شام کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں اور شام کے جولان کے مزید علاقوں پر قبضے کی شدید مذمت کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے گذشتہ دو دنوں میں صیہونی حکومت کی جانب سے شام کے بنیادی ڈھانچے پر مسلسل حملوں اور شام کے جولان کے مزید علاقوں پر صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کی مذمت کی اور صہونی حکومت کے حامی مغربی ملکوں پر سخت تنقید کی، جو اس غاصب حکومت کے جرائم پر خاموش اور بےعمل ہیں۔
ترجمان وزارت خارجہ نے شام کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے جہاں عوام کو حکومتی نظام کی تبدیلی کی وجہ سے نئے حالات کا سامنا ہے، اس جارجیت کو اقوام متدحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت کے حملوں کو روکنے اور اسے کٹہرے میں کھڑا کرنے کےلئے فوری قدم اٹھائے۔
شام کی جولان پہاڑیوں پر صیہونی قبضے کا ذکر کرتے ہوئے ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ صیہونی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی اور غاصبانہ قبضے کے دائرے میں توسیع، صیہونی حکومت توسیع پسندی و اشتعال انگیزی نیز تمام عالمی قوانین کی سمت سے لاپروائی کی علامت ہے۔