شام کیسے آزاد ہو گا؟ رہبر انقلاب اسلامی نے بتا دیا
حسینیہ امام خمینی (رح) میں زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔
سحر نیوز/ ایران: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج ہونے والے ملاقات میں فرمایا کہ شام کے مقبوضہ علاقے، شام کے غیرت مند نوجوانوں کے ہاتھوں آزاد ہوں گے، اس میں شک نہ کریں، یہ ضرور ہوگا اورامریکہ کے قدم بھی مضبوط نہيں ہوں گے، اللہ کی مدد سے امریکہ کو بھی استقامتی محاذ کے ذریعے علاقے سے نکال باہر کیا جائے گا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ شام میں جو کچھ ہوا، اس کی منصوبہ بندی امریکہ اور اسرائیل کے کمانڈ روم میں ہوئی ۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ استقامت کی حقیقت یہ ہے کہ جتنا دباؤ بڑھ جائے استقامت مزید مستحکم ہوتی ہے اور میں کہتا ہوں کہ اللہ کی نصرت سے مقاومت پہلے سے زیادہ وسیع ہوگی اور پورے خطے میں پھیل جائے گی۔