Dec ۱۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
  • یورپی ٹرائیکا کے بیان پر ایران کا رد عمل

اسلامی جمہوریہ ایران اپنے خلاف کسی بھی طرح کے غیر قانونی اور غلط اقدام کا قانون کے دائرے میں مناسب طور پر جواب دے گا۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تین یورپی ملکوں برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی وزات خارجہ کے ترجمانوں کے مشترکہ بیان میں ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں کئے جانے والے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے، اعلان کیا ہے کہ جدیدترین سینٹری فیوج مشینوں کا استعمال این پی ٹی معاہدے کے دائرے میں ہے اور اس سلسلے میں تمام سرگرمیاں آئي اے ای اے کی نگرانی میں انجام پا رہی ہیں۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ یہ بات نہایت قابل افسوس ہے کہ یہ تینوں یورپی ممالک آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کے دورہ ایران کے نتائج پر توجہ دیئے بغیر جو مستقبل میں تعاون کی تقویت کی بنیاد بن سکتے ہیں، غیر تعمیری امور پر زور دے رہے ہیں اور انہوں نے ایران کے خلاف غیر منطقی قرارداد منظور کرائی۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران باہمی احترام کی بنیاد پر تعمیری مفاہمت پر یقین رکھتا ہے تاہم تہران اپنے خلاف کسی بھی طرح کے غیر قانونی اور غلط اقدام کا قانون کے دائرے میں بھرپور جواب بھی دے گا۔

ٹیگس