رہبر انقلاب اسلامی نے مجاہدین کو خوشخبری سنا دی
Dec ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۹:۵۵ Asia/Tehran
رہبرانقلاب اسلامی کے آج کے خطاب کا عالمی میڈیا میں زبردست انعکاس ہوا ہے۔
سحر نیوز/ ایران: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ولادت با سعادت اور یوم نسواں کے موقع پر ایرانی خواتین سے ہونے والی ملاقات میں شام، لبنان اور غزہ کی صورتحال کے تناظر میں دو خوشخبری سنائی ۔
ان کی پہلی خوشخبری یہ تھی کہ مجاہدین کامیاب ہوں گے اور ان کی دوسری خوشخبری یہ تھی کہ مجاہدین شیطان دشمن کو اپنے پاؤں تلے روند دیئے جانے کا دن ضرور دیکھیں گے ۔
رہبرانقلاب اسلامی کے آج کے خطاب کا علاقائی اور عالمی میڈیا میں زبردست انعکاس ہوا ہے۔