دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے کارکن کی شہادت
Dec ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۹:۱۰ Asia/Tehran
وزارت خارجہ کے ترجمان نے دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے کارکن کی شہادت کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی سفارت خانے کے کارکن سید داؤد بیطرف کو پندرہ دسمبر کو دمشق میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے شہید کردیا گیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کے کارکن کی شہادت کی ان کے گھر والوں اور ملت ایران کو تعزیت پیش کرتے ہوئے اس مجرمانہ اقدام کی مذمت کی۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ شہید بیطرف کا جنازہ ایران منتقل ہوگيا ہےاسماعیل بقائی نے کہا کہ وزارت خارجہ مختلف سفارتی ذرائع سے اس موضوع کا سنجیدگی سے جائزہ لے گی۔