Dec ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۳:۴۱ Asia/Tehran
  • رہبرانقلاب اسلامی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اہم عالمی شخصیت کے بیٹے کی شرکت، جانئیے کون ہیں وہ؟

رہبرانقلاب اسلامی کے ساتھ ہونے والی آج کی ملاقات میں عالمی شخصیت کے بیٹے نے بھی شرکت کی۔

سحر نیوز/ ایران:  رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے ساتھ آج اہلبیت (ع) کے ذاکروں اورمداحوں نے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں حزب اللہ لبنان کے سابق سیکریٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ کے فرزند حجت الاسلام سید محمد مہدی نصراللہ نے بھی شرکت کی ۔

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت اور امام خمینی (رہ) کے یوم ولادت کے موقع پرایران بھر کے مشہور نوحہ، مرثیہ اور قصیدہ پڑھنے والوں (مداحوں) نے آج رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا(س) کی مبارک ولادت باسعادت کی مناسبت سے پورا اسلامی جمہوریہ ایران کل رات سے سجا ہوا ہے اور پورے ملک میں خوشی و جشن کا سماں ہے۔

واضح رہے کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت کوایران اور دیگر ملکوں میں یوم مادر اور یوم خواتین کے طور پرمنایا جاتا ہے۔

نوحہ، مرثیہ اور قصیدہ پڑھنے والے

ٹیگس