Jan ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  • ایران کی مسلح افواج کی فضائی دفاعی مشقوں کا آغاز

ایران کی مسلح افواج کی فضائی دفاعی مشقوں کا آج صبح ملک کے مغربی اور شمالی علاقوں میں آغاز ہوگيا ہے-

سحرنیوز/ایران: ایران کی مسلح افواج کی جانب سے دفاعی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں فضائی دفاعی نظام کو متحرک رکھنے کے لیے فردو اور خنداب میں فضائی دفاع کے نیٹ ورک کی کمانڈ اور رہنمائی میں مشقیں شروع ہوگئی ہیں۔ ان مشقوں میں میزائل یونٹس، ریڈار سسٹم، الیکٹرانک وارفیئر یونٹس، "فاشا" یونٹس، اور فضائی فورس کے بغیر پائلٹ اور پائلٹ والے طیارے مشنز انجام دے رہے ہیں۔ مشقوں سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی ایئر ڈیفنس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی رضا صباحی فرد نے العالم نیٹ ورک کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ یہ مشقیں پورے ملک کے فضائی دفاعی نیٹ ورک کی کمان کے تحت انجام پا رہی ہے۔ ایرانی فوج کی فضائی دفاعی فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل صباحی فرد نے اس بات پر زور دیا کہ ملکی فضائی دفاعی سازوسامان دنیا کے بہترین اور جدید ترین دفاعی آلات میں سے ایک ہے۔ان مشقوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان مشقوں کا پیغام ہمسایہ ممالک کے لیے امن کا پیغام ہے اور یہ کہ علاقائی سلامتی خطے سے باہر کے ممالک سے نہیں بلکہ علاقائی ممالک سے حاصل ہوتی ہے۔

ٹیگس