ایران نے کبھی ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش نہیں کی؛ صدر ایران کی امریکی چینل سے گفتگو
Jan ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
ایرانی صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران نے کبھی ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش نہیں کی۔
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکہ کے این بی سی ٹی وی چینل سے ایک گفتگو میں زور دیا ہے کہ ایران نے کبھی کسی کو قتل کرنے کا منصوبہ نہیں بنایا اور ہم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش نہيں کی اور نہ ہی اس طرح کا کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران پر مذکورہ الزام اسرائیل اور بعض مغربی ممالک نے لگایا ہے تاکہ عالمی سطح پر ایران کے خلاف نفرت پیدا کی جائے۔