Jan ۱۶, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
  • حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان خواتین کےلئے امام علی (ع) کی ولادت کی مناسبت سے محفل جشن کا انعقاد

حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے شعبہ برصغیر پاک و ہندکی کاوشوں سےامیرالمؤمنین حضرت علی بن ابی طالب (ع) کی ولادت با سعادت کے موقع پر اردو زبان خواتین کے لئے ’’شہ ملک لافتیٰ‘‘ کے عنوان سے جشن کا انعقاد کیا گیا۔

سحرنیوز/ایران: آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ مولی الموحدین حضرت علی (ع) کی ولادت با سعادت کا یہ خصوصی جشن حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں منعقد کیا گیا جس میں پاکستان اور ہندوستان کی اردو زبان زائر خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کے آغاز میں’’خورشید ہشتم‘‘ نامی گروپ نے قرآن کریم کی تلاوت کی اس محفلِ جشن میں اسلامی اسکالر محترمہ عزیز فاطمہ رضوی نےحضرت علی علیہ السلام کی شخصیت اور فضائل پر خطاب کیا۔ 
واضح رہے کہ ’’مہرطوبیٰ‘‘ نامی گروپ نے امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی شان میں قصیدے اور منقبتیں پڑھیں اور پروگرام کے اختتام پر شرکت کرنے والوں میں حرم امام رضا(ع) کی جانب سے متبرک تحائف تقسیم کئے گئے۔

ٹیگس