Jan ۱۸, ۲۰۲۵ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ تعلقات کی اہمیت پر روسی صدر کی تاکید

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے مختلف شعبوں میں ایران کے ساتھ روس کے تعلقات کی اہمیت پر تاکید کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران اور روس کے درمیان جمعہ کے روز کریملن ہاوس  میں تعاون کے جامع مشترکہ معاہدے پر دستخط کی تقریب کے بعد ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ارنا کے رپورٹر کے ایک سوال کے جواب میں روسی ولادیمیر پوتین نے کہا کہ پوتین نے زور دیا کہ 85 ملین کی آبادی والے ایران جیسے بڑے ملک کے ساتھ تجارتی تعلقات اہم ہیں۔ انہوں نے  کہا کہ ماسکو میں جناب پزشکیان سے بات چیت میں ہم نے اس پر گفتگو کی ہے کہ رکاوٹوں کو دور کرکے فریقین کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔ روس کے صدر نے مزید کہا ہے کہ روس اور ایران بین الاقوامی سطح پر مشرق وسطی اور قفقاز جیسے مشترکہ امور پر ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی رکھتے ہيں۔ فریقین یوکرین میں تصادم پر توجہ دے رہے ہيں اور ہمارے ساتھیوں کو بخوبی علم ہے کہ ہم لوگ عالمی قوانین کے مطابق معلومات کے تبادلے کے سلسلے میں تعاون کر رہے ہيں۔

 

ٹیگس