Feb ۰۷, ۲۰۲۵ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
  • صیہونی حکام کی ہرزہ رسائی پر ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا ردعمل

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے صیہونی حکام کی ہرزہ رسائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں سخت خبردار کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: العالم نیوز چینل کے نامہ نگار نے جنرل سلامی سے سوال کیا کہ صیہونی حکام اور ان کے ذرائع ابلاغ ایران کے ایٹمی مراکز پر حملے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، سپاہ پاسداران کا کیا جواب ہے۔ جنرل سلامی نے ایران کے خلاف دھمکیوں کی طویل تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھمکیاں کوئی نئی نہیں ہیں تاہم ہم انہیں سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ سپاہ پاسداران کے کمانڈر نے کہا کہ دھمکیوں سے زیادہ اُس کا جواب اہم ہے جو میدان عمل میں سامنے آئے گا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت اگر ہمارے قومی مفادات پر دست درازی کرتی ہے تو ہمارا جواب سخت اور وسعت کے اعتبار سے غیر متوقع اور شدید ہوگا۔ جنرل سلامی کا کہنا تھا کہ ہمارا مشورہ یہ ہوگا کہ دیگر طاقتیں ہمارے بارے میں غلط فہمی کا شکار نہ ہوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کے حقائق کو سامنے سامنے رکھتے ہوئے اپنے فیصلے کریں۔

ٹیگس