دشمن کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے: رہبر انقلاب اسلامی
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ دشمن کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔
سحر نیوز/ ایران: رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکی بیٹھ کر کاغذ پر دنیا کا نقشہ تبدیل کررہے ہیں۔ لیکن یہ صرف کاغذ پر ہے، اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ ہمارے بارے میں بھی بول رہے ہیں اور دھمکی دے رہے ہیں ۔ اگر وہ دھمکی دیں گے تو ہم بھی انہیں دھمکی دیں گے، اگر دھمکی پر عمل کریں گے تو ہم بھی دھمکی پر عمل کریں گے۔ اگروہ ہماری قوم کی سلامتی پر حملہ کریں گے تو ہم بھی یقینا ان کی سلامتی پر حملہ کریں گے۔
یہ طرز عمل قرآن اور اسلام کے احکام سے لیا گیا ہے اوریہ ہمارا فریضہ ہے۔ امید ہے کہ خدا وند عالم ہمیں اپنے فرائض کی انجام دہی میں کامیابی عطا فرمائے گا۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ اور ایئر ڈیفنس فورس کے کمانڈروں نے جمعہ 7 فروری کو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی دس روزہ تقریبات اور 1979 کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ سے ایئر فورس کے افسران کی بیعت کی سالگرہ کی مناسبت سے ہر سال معمول کے مطابق انجام پاتی ہے۔