ایران: ایرانی وزیر خارجہ اور حماس کی قیادتی کونسل کے سربراہ کی ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی قیادتی کونسل کے سربراہ اور ارکان کے ساتھ تہران میں ملاقات کی۔
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے فلسطینی مقاومتی تحریک حماس کی قیادتی کونسل کے سربراہ اور ارکان کے ساتھ تہران میں ملاقات کے دوران کہا کہ صہیونی مظالم کے خلاف غزہ کے عوام کی مقاومت تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائے گی۔
سید عباس عراقچی نے کہا کہ فلسطینی عوام کو غزہ سے زبردستی بے دخل کرنے کا امریکی صدر کا منصوبہ فلسطینیوں کو ختم کرنے کی سازش کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا یہ پروگرام سبھی بین الاقوامی قرار دادوں، بین الاقوامی قوانین اور سب سے بڑھ کر انسانی اصولوں کے منافی اور ناقابل قبول ہے۔ عباس عراقچی نے زور دے کر کہا کہ اسلامی ممالک کو اس خطرناک سازش کے خلاف متفقہ اور فیصلہ کن موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔