دنیا ملت فلسطین کے جائز حقوق کو تسلیم کرے: ایران
ایران کے وزیرخارجہ نے خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت اور یکجہتی پر تاکید کی ہے۔
سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزيرخارجہ سید عباس عراقچی نے عمان میں بحرہند کے ممالک کے اجلاس کے موقع پر خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جاسم محمد البدیوی سے ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ ہی علاقائی و عالمی حلقوں میں صیہونی غاصبوں کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی استقامت اور ان کے حقوق کی حمایت کی ہے اور دنیا سے ملت فلسطین کے جائز حقوق کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔
اس موقع پر ایرانی وزیرخارجہ سے ہندوستانی وزیر خارجہ نے بھی ملاقات کی ۔ ہندوستانی وزيرخارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں لکھا کہ میری ایران کے وزیر خارجہ سے اچھی ملاقات رہی، ہم نے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا