فلسطین کی حمایت نظام کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے: جنرل باقری
Feb ۲۱, ۲۰۲۵ ۲۰:۰۲ Asia/Tehran
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ فلسطین کی حمایت ایران کے اسلامی جمہوری نظام کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے۔
سحرنیوز/ایران: تہران میں جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ سے ملاقات میں جنرل باقری نے زور دے کر کہا کہ ایران پر مسلط کردہ جنگ، پابندیاں اور غیرملکی دباؤ، کبھی بھی ہمیں اس حمایت سے دست بردار نہیں کرسکے اور یہ حمایت مستحکم انداز میں جاری رہے گی۔

اس موقع پر جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ نے شہید سید حسن نصراللہ، شہید یحیی سنوار اور استقامتی محاذ کے دیگر شہید کمانڈرروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے کی تیاری ہو رہی ہے اور امید ہے کہ صیہونیوں کو تمام فلسطینی اسیروں کی رہائی اور غزہ سے مکمل پسپائی پر مجبور کردیا جائے گا۔